(ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا:"تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو اپنے صاحب کو کہتاہےآؤ مرنے سے پہلے روزہ رکھیں ۔ تم میں سے بدترین وہ شخص ہے جو اپنے صاحب کو کہتاہےآؤ مرنے سے پہلےکھائیں ،پیئں اور کھیلیں ۔)
آخرت کی فکر کرنے والے لوگ بہترین لوگ ہیں
عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ: «لَيْسَ خَيْرُكُمُ الَّذِينَ يَتْرُكُونَ الدُّنْيَا لِلْآخِرَةِ، وَلَا الَّذِينَ يَتْرُكُونَ الْآخِرَةَ لِلدُّنْيَا، وَلَكِنِ الَّذِينَ يَتَنَاوَلُونَ مِنْ كُلٍّ»[1]
(اعمش سے روایت ہے اس نے کہا کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ کہاکرتے تھے:تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جو آخرت کےلیے دنیا چھوڑ دیتے ہیں نا کہ وہ لوگ جو دنیا کے لیے آخرت چھوڑ دیتے ہیں ۔ لیکن وہ ہر ایک میں سے اپنا حصہ حاصل کرتے ہیں ۔)
فتنوں کے دوران بہترین شخص
قَالَ حُذَيْفَةُ رَضِيَ اللّٰهُ تَعَالَى عَنْهُ: «لَيَأْتِيَنَّ عَلَيْكُمْ زَمَانٌ خَيْرُكُمْ فِيهِ مَنْ لَمْ يَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَ عَنْ مُنْكَرٍ» [2]
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُكُمْ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَأَقْرَأَهُ، إِنَّ لِحَامِلِ الْقُرْآنِ دَعْوَةً مُسْتَجَابَةً يَدْعُو بِهَا فَيُسْتَجَابُ لَهُ "[3]
(ابی امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جس نے قرآن پڑھا اور پڑھایا، بے شک حامل قرآن کےلیے ایک ایسی دعا ہے جو قبول کی جاتی ہےچنانچہ وہ دعا کرے گا اس کی دعا قبول کی جائے گی۔ )
|