عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَكْمَلُ المُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِمْ» [1]
(ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ایمان والوں میں کامل ترین ایمان والا وہ شخص ہے جس کااخلاق سب سےاچھا ہے، تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو اپنے اہل کےلیے بہترین ہے۔)
بغیر گناہ کے قوم کا دفاع کرنے والا شخص بہترین شخص ہے
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرِكُمُ الدَّافِعُ عَنْ قَوْمِهِ مَا لَمْ يَأْثَمْ» [2]
جو شخص اپنی قوم کا دفاع کرتا ہے وہ بہترین ہے بشرطیکہ گناہ گار نا ہو۔
بغیر گناہ کے اپنے قبیلہ کا دفاع کرنے والا شخص بہترین شخص ہے
عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُكُمُ الْمُدَافِعُ عَنْ عَشِيرَتِهِ مَا لَمْ يَأْثَمْ» [3]
(سراقہ بن مالک بن جعشم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص اپنے قبیلہ کا دفاع کرتا ہے وہ بہترین شخص ہے بشرطیکہ گناہ گار نا ہو۔)
اس امت کے بہترین شخص ابو بکر،پھر عمر ہیں
عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ الْكُوفَةِ فَإِذَا عَلِيٌّ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَكَانَ فِي خُطْبَتِهِ أَنْ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَلَا إِنَّ خَيْرَكُمْ بَعْدَ نَبِيِّكُمْ أَبُو بَكْرٍ، وَخَيْرَكُمْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ، ۔ ۔ ۔ [4]
|