تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جس کااخلاق سب سےاچھا ہے بشرطیکہ وہ دین میں سمجھ رکھتاہو۔
(( عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " خَيْرُكُمْ فِي الْإِسْلَامِ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا إِذَا فَقُهُوا)) [1]
(اسلام میں تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جس کااخلاق سب سےاچھا ہے بشرطیکہ وہ دین میں سمجھ رکھتاہو۔)
کھانا کھلانے والا بہترین شخص ہے
((فَإِنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " خَيْرُكُمْ مَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ، أَوِ الَّذِينَ يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ )) [2]
(تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو کھاناکھلاتاہےیا تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں ہے جو کھاناکھلاتےہیں ۔)
تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو اپنے اہل کےلیے بہترین ہے
عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُكُمْ فَدَعُوهُ» [3]
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي» [4]
(ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو اپنے اہل کےلیے بہترین ہےاور میں اپنے اہل کے لیے تم سب سے زیادہ اچھاہوں ۔)
|