جَعَلَهُمْ بُيُوتًا، فَجَعَلَنِي مِنْ خَيْرِهِمْ بَيْتًا، فَأَنَا خَيْرُكُمْ بَيْتًا، وَخَيْرُكُمْ نَفْسًا)) [1]
پھر کہا:بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو پیدا کیا ،پھر انہیں گروہوں میں تقسیم کیا،تو مجھے بیترین گروہ میں رکھا، پھر قبائل بنائےتو مجھے ان میں سے بہترین قبیلہ میں رکھا، پھر گھر بنائےتو مجھے ان میں سے بہترین گھر میں رکھا، لہذا میں تم میں سے بہترین گھر والاہوں اور بہترین نفس ہوں ۔
بہترین وہ شخص ہے جس کااخلاق بہترین ہے
((عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خِيَارُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرُكُمْ أَخْلَاقًا، وَخَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِ))
(ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اس نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نے فرمایا: اللہ کے ہاں تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جس کااخلاق بہترین ہےاور جو اپنی بیویوں کےلیے بیترین ہے۔ )
بہترین وہ شخص ہے جس سے خیر کی توقع ہو
" خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ، وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ، وَشَرُّكُمْ مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ " [2]
(تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جس سے خیر کی توقع ہو۔ تم میں سے بدترین وہ شخص ہے جس سے خیر کی توقع نا ہواور اس کے شر سے امن (لوگ) امن میں ناہوں ۔)
دین میں سمجھ رکھنے والا اور اچھے اخلاق کا مالک بہترین شخص ہے
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " خَيْرُكُمْ إِسْلَامًا أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، إِذَا فَقِهُوا " [3]
|