Maktaba Wahhabi

168 - 239
جب موئے مبارک تقسیم ہوئے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے سر کے بال منڈانا چاہے تو معمر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو بلا کر پوچھا: ( (یَا مَعْمَرُ! لَدَیْکَ مُوْسًی!)) ’’اے معمر! کیا تیرے پاس اُسترا ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ہاں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( (سَمِّ اللّٰہَ وَ احْلِقْ رَأْسِیْ)) ’’اللہ کا نام لو اور میرا سر مونڈو۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف اپنے مبارک سر کا دایاں حصہ بڑھا دیا۔ معمر نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مونڈنا شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکراتے ہوئے ان سے فرمایا: ( (اَفَرَاَیْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَعْطَاکَ رَأْسَہٗ بَیْنَ یَدَیْکَ وَ الْمُوْسٰی فِیْ یَدَیْکَ)) ’’تم یہ نہیں دیکھ رہے ہو کہ اللہ کے رسول تمہارے سامنے اپنا سر دئیے ہوئے ہیں حالانکہ تمہارے ہاتھ میں استرا ہے۔‘‘ معمر نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! یہ اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ میں آپ کا سر مونڈ رہا ہوں ۔ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کا آدھا حصہ منڈوا لیا تو اپنے اصحاب سے فرمایا: ( (اِقْتَسِمُوْہُ بَیْنَکُمْ))
Flag Counter