Maktaba Wahhabi

53 - 239
ماں اور بیٹا ﴿وَ اِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ﴾ ’’اور جب میں بیمار ہو تا ہوں تو اللہ تعالیٰ ہی شفا دینے والا ہے۔‘‘ ایک ڈاکٹر نے عجیب وغریب قصہ بھیجا جس کا تعلق اللہ تعالیٰ پر توکل اور بھروسے سے ہے۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ ایک عورت نے اپنے بیٹے کے دل کا آپریشن کروایا، جس کی عمر صرف ڈھائی سال تھی اور آپریشن کے بعد وہ بچہ بالکل صحت مند تھا، پھر اچانک اس کو گلے میں کچھ تکلیف ہوئی جس نے اس کے دل کی رفتار کو ۴۵ منٹ کے لیے بند کر دیا، میرے ایک ڈاکٹر دوست نے اس سے کہا کہ تمہارا بیٹا شاید دماغی طور پر مر چکا ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ بچے گا نہیں ۔ جانتے ہیں اس عورت نے کیا کہا....!! کہتی ہے کہ شفا دینے والا اور معاف کرنے والا اللہ ہی ہے۔ اس سے دعا ہے کہ اگر شفا اس کے حق میں بہتر ہے تو اسے شفا دے دے اور اس کے علاوہ اس نے کچھ نہیں کہا بلکہ قرآن پاک پڑھ کر اس کے اوپر پھونکنے لگی، وہ مسلسل ایسا ہی کرتی رہی یہاں تک کہ وہ حرکت کرنے لگا، پھر کہتی ہے الحمد للّٰہ۔ دوسرے دن اس کی حالت پھر بگڑ گئی، یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے چھ ہفتوں کی کوشش کے بعد جب گلے کی خرابی دور کی تو اس کے دماغ میں زخم ہوگیا۔ ہم سب نے کہا کہ آپ کے بچے کی حالت نازک ہے، پھر اس نے وہی بات دہرا دی کہ اللہ شفا دینے والا ہے اور پہلے کی طرح قرآن پڑھنے لگی۔ اور دو ہفتے کے بعد جب وہ ٹھیک ہوا تو اس کا گردہ خراب ہوگیا۔ اور جب وہ ٹھیک ہوا تو دل کے پاس گھاؤ ہو گیا جہاں سے خون اور مواد رسنے لگا، جس نے ڈاکٹروں کو سینے کا آپریشن کر کے اسے کھلا چھوڑ دینے پر مجبور کر دیا تاکہ مواد باہر نکل
Flag Counter