Maktaba Wahhabi

155 - 239
ایک کی خوشی کے لیے ایک مرتبہ علامہ شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ دہلی میں وعظ فرما رہے تھے۔ وعظ ختم ہونے پر جب مجمع منتشر ہو گیا اور سامعین چلے گئے۔ اتنے میں ایک دیہاتی دوڑا دوڑا آپ کی خدمت میں آیا اور عرض کرنے لگا: ’’میں آپ کا وعظ سننے کے لیے بڑی دور سے حاضرِ خدمت ہوا تھا، لیکن یہ میری بد قسمتی ہے کہ آپ وعظ ختم کر چکے ہیں ۔‘‘ آپ نے فرمایا: ’’جو وعظ میں نے ہزاروں آدمیوں کو سنایا تھا تمہیں بھی لفظ بہ لفظ پھر سنا دیتا ہوں ۔‘‘ دیہاتی بولا: ’’آپ محض ایک آدمی کی خاطر اس قدر تکلیف کیوں کر گوارا کرتے ہیں ۔‘‘ آپ نے فرمایا: ’’پہلے بھی ایک کو خوش کرنا مقصود تھا اور اب بھی اسی ایک کو خوش کرنا پیش نظر ہے۔‘‘ چنانچہ آپ نے پہلے کی طرح کھڑے ہوکر پورے کا پورا طویل وعظ دہرا کر اس دیہاتی کو سنا دیا۔ [1] اللہ اللہ! کیا تواضع ہے، کیا خاکساری ہے، کیا للہیت ہے، کیا تقویٰ ہے اور کیا جذبہ ہے؟ ٭٭٭
Flag Counter