Maktaba Wahhabi

156 - 239
مسجد نبوی میں غیر مسلم کی نماز ایک مرتبہ نجران کے نصاریٰ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ آئے تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز پڑھ کر مسجد نبوی میں بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ لوگ یمنی خوبصورت سی چادریں اور قیمتی جوڑے پہنے ہوئے تھے۔ ان کے عمدہ لباس اور وضع قطع دیکھ کر کئی صحابہ کرام نے کہا تھا: ( (مَا رَأَیْنَا وَفْدًا مِثْلَہُمْ۔)) ’’ہم نے ان جیسا کوئی وفد نہیں دیکھا۔‘‘ یہ ایسا وقت تھا کہ ان کی عبادت کا وقت بھی ہو چکا تھا۔ وہ لوگ مسجد نبوی میں اپنی نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے۔ یہ دیکھ کر بعض صحابہ نے انہیں نماز پڑھنے سے منع کرنا چاہا۔ مگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ( (دَعُوْہُمْ)) ’’انہیں (نماز پڑھنے سے منع مت کرو) چھوڑ دو۔‘‘ چنانچہ نصاریٰ کے اس وفد نے مشرق (بیت المقدس) کی طرف رخ کیا اور پھر اپنی نماز پڑھی۔ [1] ٭٭٭
Flag Counter