Maktaba Wahhabi

227 - 239
میں وہ دروازہ تو بند نہیں کر سکتی تاریخ کی بعض کتابوں میں ہے کہ ایک آدمی نے کسی عورت کو بہلا پھسلا کر اس سے بدکاری کا ارتکاب کرنا چاہا اور اس سے کہا کہ گھر کے سارے دروازے بند کر دو، تاکہ کوئی ہمیں دیکھ نہ لے۔ عورت نے کہا: میں نے گھر کے سارے دروازے بند کر دیے ہیں ، مگر ایک دروازہ باقی رہ گیا ہے۔ اس شخص نے کہا: اسے بھی بند کر دو۔ عورت نے جواب دیا: اللہ کی قسم! میں اسے بند کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔ وہ بولا: مجھے بتاؤ وہ دروازہ میں بند کرتا ہوں ۔ کہاں ہے وہ؟ اس عورت نے آسمان کی طرف اشارہ کیا: أَغْلِقْ بَابَ السَّمَائِ ’’آسمان کا دروازہ بند کر دو۔‘‘ اس آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! میں آسمان کا دروازہ تو بند نہیں کر سکتا۔ پھر وہ گھبرا سا گیا۔ اللہ کا خوف اس کے دل و دماغ پر چھا گیا، اس کے بدن پر کپکپی طاری ہو گئی اور وہ گناہ کا ارادہ چھوڑ کر تائب ہو گیا۔ ٭٭٭
Flag Counter