Maktaba Wahhabi

228 - 239
مبارک قبرستان ایک دفعہ سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما ایک اعرابیہ (بدویہ خاتون) کے خیمے پر اترے۔ اعرابیہ کے پاس ایک مرغی تھی جسے اس نے بڑی محنت سے پال پوس رکھا تھا۔ اس نے مرغی ذبح کی اور پکا کر سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں لائی اور کہنے لگی: ابو جعفر! اس مرغی کو میں نے نہایت محنت اور محبت کے ساتھ پالا تھا۔ خصوصی خوراک کھلاتی، راتوں کو اٹھ اٹھ کر اس کی خبرگیری کرتی اور اس کی پیٹھ سہلاتی۔ میں اسے اپنی بیٹی کی طرح عزیز رکھتی تھی۔ میں نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نذر مان رکھی تھی کہ اس پیاری مرغی کو کسی مبارک جگہ میں دفن کروں گی۔ مجھے آپ کے پیٹ سے زیادہ اچھی اور مبارک کوئی جگہ نہیں مل سکی، اس لیے میں نے اپنی پیاری مرغی کو ذبح کیا اور پکا کر آپ کی خدمت میں لائی ہوں اور اسے آپ کے پیٹ میں دفن کرنا چاہتی ہوں ۔ یہ سن کر سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما ہنس پڑے اور اسے پانچ سو درہم دینے کا حکم دیا۔[1] ٭٭٭
Flag Counter