مناسب بیوی کا انتخاب
شادی کا خواہشمند ہر مرد شادی سے پہلے بیوی کے انتخاب والے مرحلے سے گزرتا ہے۔ اس نے بیوی کے ساتھ پوری زندگی بسر کرنا ہوتی ہے۔ اس لیے یہ مرحلہ بہت اہم ہوتا ہے۔ ہر نوجوان کو چاہیے کہ وہ اس مرحلے میں کچھ غور و فکر ضرور کر لے تاکہ اسے ایک پاکیزہ اور باوفا بیوی مل سکے۔
ذیل میں وہ صفات ذکر کی گئی ہیں جو ایک معیاری بیوی میں ہونی چاہئیں ۔ یہ ساری صفات اگر کسی بیوی میں موجود ہوں تو پھر کیا ہی کہنے:
۱.... عورت شریعت کی پابند ہو۔
۲.... اچھے اخلاق کی مالک ہو۔
۳.... خوبصورت ہو۔
۴.... تھوڑے سے حق مہر کی طلب گار ہو۔
۵.... اس خاندان سے تعلق رکھتی ہو جس کی عورتیں عموماً زیادہ اولاد والی ہوتی ہیں ۔
۶.... کنواری ہو۔
۷.... دین دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہو۔
۸.... رشتے میں زیادہ قریبی نہ ہو۔
٭٭٭
|