تم اپنی بہن کے لیے یہ پسند کرتے ہو!
ایک مرتبہ ایک شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے زنا کی اجازت دے دیں ۔ لوگ سنتے ہی اسے جھڑکنے اور ڈانٹنے لگے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قریب آؤ اور بیٹھ جاؤ۔‘‘ وہ قریب آکر بیٹھ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ (جس چیز کی تو اجازت طلب کر رہا ہے) کیا تو اپنی ماں کے لیے یہ پسند کرتا ہے۔‘‘
جوان نے کہا: قربان جاؤں ، نہیں (میں اسے کبھی گوارا نہیں کر سکتا)۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں ! کوئی شخص بھی اپنی ماں کے لیے یہ پسند نہیں کرسکتا۔‘‘
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’کیا تم اپنی بیٹی کے لیے یہ پسند کرتے ہو۔‘‘
جوان بولا: قربان جاؤں ، نہیں ۔
فرمایا: ’’ہاں ! کوئی شخص بھی اپنی بیٹی کے لیے یہ پسند نہیں کرتا۔‘‘
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’تم اپنی بہن کے لیے یہ چیز پسند کرتے ہو۔‘‘
جوان بولا: قربان جاؤں ، نہیں ۔
فرمایا: ’’ہاں ! کوئی شخص بھی اپنی بہن کے لیے ایسا پسند نہیں کرتا۔‘‘
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’تم اپنی پھوپھی کے لیے یہ بات پسند کرتے ہو؟‘‘
جوان بولا: قربان جاؤں ، نہیں ۔
فرمایا: ’’ہاں ! کوئی شخص بھی اپنی پھوپھی کے لیے یہ پسند نہیں کرتا۔‘‘
پھر پوچھا: ’’تم اپنی خالہ کے لیے یہ بات پسند کرتے ہو؟‘‘
|