Maktaba Wahhabi

74 - 343
ہر زمانے میں پیمبربھی، نبی بھی آئے مصلح ملی و ملکی بھی، رشی بھی آئے حق کے جوئندہ حق کے ولی بھی آئے واقف محرم سر ازلی بھی آئے آئے دنیا میں بہت پاک مکرم بن کر کوئی آیا نا مگر رحمت عالم بن کر (جگر مراد آبادی) آخری گزارش مدحت شاہ دوسرا بیاں کروں کس طرح تنگ میرے تخیلات پست میرے تصورات محب صادق و مخلص کی ذات پر فرطِ الفت و محبت کی تاثیر یہ ہوتی ہے کہ اس کے دلِ معمور از محبت میں ہمہ وقت محبوب کے محاسن جلیلہ ، اَوصافِ حمیدہ اور فضائل محمودہ بیان کرنے کا جذبہ اور ولولہ (Devotion) موجزن رہتا ہے ۔ وہ اس بات کا بے حد متمنی اور خواہاں ہوتا ہے کہ اپنے محبوب کے ذکر کو خلوت و جلوت بحر وبر اور حضر و سفر میں بذریعہ زبان و قلم مدح و ستائش اور حمد و تعریف سے اپنی زبان کو تر رکھے ۔اسی جذبہ خیر سے سرشار ہو کر بندہ عاجز و قاصر القلم اس جامع کمالات و صفات ہستی کے چند محاسن اور اوصاف زیب قرطاس کرنے کی جسارت کی ہے۔ اللہ رب العزت اس جذبہ کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ حق بات تو یہ ہے کہ نبی مکرم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محاسن، مناقب اور فضائل تو اس قدر ہیں کہ کئی دفتر درکارہیں لیکن میں اس دعاکےساتھ کہ ا ﷲ تعالیٰ ہمیں اس عظیم تر نعمت کی کما حقہ قدر کی توفیق عنایت فرمائے اور ہمیں اپنے اعمال پیارےنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔ بے شک پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی ذات ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات اللہ تعالیٰ کی بات ہے۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter