Maktaba Wahhabi

319 - 343
(انہوں نے کہا: اے ہماری قوم!ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد اتری ہے پہلی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ حق اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔) اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ﴾ [1] (ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتاراگیا جولوگوں کو ہدایت کرنے والاہے اور جس میں ہدایت کی اور حق و باطل کی تمییز کی نشانیاں ہیں ۔) آیاتِ بالا سے یہ واضح ہوتا ہے کہ قرآنِ مجید کے نازل کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہ نہیں کہ اس کا ادب و احترام کیا جائے اور بس۔۔۔۔۔۔ بلکہ ادب و احترام کے ساتھ ساتھ اس کی تعلیمات سے رہنمائی لی جائے۔ جیسا کہ قرآنِ مجید میں اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کو اس کا حکم دیتا ہے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَهَذَا كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (155)﴾ [2] (اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجابڑی خیرو برکت والی سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تا کہ تم پر رحمت ہو۔) مزید ارشاد ہے: ﴿ اِتَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ﴾ [3] (جو تمہارے رب کی طرف سے تم پر اتارا گیا ہے (قرآن و حدیث) اس کی پیروی کرو۔)
Flag Counter