Maktaba Wahhabi

277 - 343
مِسْكِيْنًا وَّمَوْلَايَ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرَى." [1] (سلیمان بن بلال نے کہا کہ بنو امیہ کے بعض خلفاء نے ابو حازم رحمہ اللہ کو کچھ مال بھیجا جسے اس نے واپس لوٹا دیا: تو اس نے اسے کہا : لے لو تم موکین آدمی ہو :اس نے کہا : میں کیسے مسکین ہو سکتا ہوں ؟ جبکہ میرا مولا وہ ہے جو آسمانوں ،زمیں اور ما تحت الثریٰ کا مالک ہے۔) خدائے لم یزل کا دست قدرت تو زباں تو ہے یقیں پیدا کر اے غافل کہ مغلوب گماں تو ہے "قَالَ كَتَبَتْ عَائِشَةُ إْلَى مُعَاوِيَةَ أَمَّا بَعْدُ فَاتَّقِ اللهَ فَإِنَّكَ إِذَا اتَّقَيْتَ اللهَ كَفَاكَ النَّاسَ وَإِنَّكَ إِذَا اتَّقَيْتَ النَّاسَ لَمْ يُغْنُوْا عَنْكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا." [2] (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف یہ لکھا کہ: پس اگر تو اللہ سے ڈر ے گا( اور اللہ کے مقابلہ میں لوگوں کی پروا نہیں کرے گا) تو اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں سے کافی ہو جائے گا اور اگر تو لوگوں سے ڈرے گا تو وہ اللہ کی مشیت و منشاء کے خلاف تیرے کسی کام نہیں آسکیں گے۔) "قَالَ كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى عَائِشَةَ أَنِ أكْتُبِيْ أِلَي بِكِتَابٍ تُوْصِيْنِيْ فِيْهِ وَلَا تَكْثُرِيْ عَلَيَّ فَكَتَبَتْ عَائِشَةُ إِلَى مُعَاوِيَةَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ مَنِ الْتَمَسَ رِضَاءَ اللهِ بِسَخَطِ النَّاسِ كَفَاهُ اللّٰهُ مُؤْنَةَ النَّاسِ وَمَنِ الْتَمَسَ رِضَاءَ الناَّسِ بِسَخَطِ اللهِ وَكَّلَهُ اللّٰهُ إِلَى النَّاسِ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ." [3] وَمَن يَّطْمَعْ فِي النَّاسِ يَكُن لٍلنَّاسِ مَمْلُوْكٌ فَلْيَكُنْ سَعْيُكَ لِلهِ فَإِنَّ اللهَ يَكْفِيْكَ (جو سےلوگوں سے تعلق استوار کرتا ہے۔(ان سےساری امیدیں وابستہ کرتا ہے)۔تو وہ لوگوں کا ہی مملوک بن جاتاہے اور جو اللہ کے لیے ساری تگ ودو کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے کافی ہو جاتاہے۔)
Flag Counter