Maktaba Wahhabi

184 - 343
((هِشَامٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ فِي وِتْرِهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِکَ۔))[1] (حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں یہ دعا پڑھتے تھے: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ لَا أُحْصِي ثَنَائً عَلَيْکَ أَنْتَ کَمَا أَثْنَيْتَ عَلَی نَفْسِکَ " (یعنی اے اللہ ! میں تیرے غصے سے تیری رضا کی اور تیرے عذاب سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں ۔ میں تیری اس طرح تعریف نہیں کرسکتا جس طرح تو نے خود اپنی تعریف کی ہے) یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف اسی سند سے حماد بن سلمہ کی روایت سے جانتے ہیں ۔ ) سجدے کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑہا کرتے تھے: ((عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ فَقَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَجَعَلْتُ أَطْلُبُهُ بِيَدِي فَوَقَعَتْ يَدِي عَلَی قَدَمَيْهِ وَهُمَا مَنْصُوبَتَانِ وَهُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ:" أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ لَا أُحْصِي ثَنَائً عَلَيْکَ أَنْتَ کَمَا أَثْنَيْتَ عَلَی نَفْسِکَ)) [2] (ابوہریرہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاسے روایت ہے کہ ایک رات میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو موجود نہیں پایا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھ سے تلاش کرنے لگ گئی۔ میرا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں پر پڑگیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پاؤں مبارک کھڑے کئے ہوئے تھے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں تھے اور یہ دعا کر رہے تھے اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں تیری رضا مندی کی تیرے غصہ سے اور تیری عافیت کی تیرے عذاب سے اور میں پناہ مانگتا ہوں تجھ سے میں تیری حمد و ثنا نہیں بیان کرسکتا تو ایسا ہی ہے کہ جیسے تو نے اپنی حمد و ثنا بیان کی۔ ) داود نبی یہ دعا کیا کرتے تھے: (( أَنَّ کَعْبًا حَلَفَ لَهُ بِاللَّهِ الَّذِي فَلَقَ الْبَحْرَ لِمُوسَی إِنَّا لَنَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ أَنَّ دَاوُدَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ
Flag Counter