Maktaba Wahhabi

118 - 343
حَتّٰی اَتَوْکُمْ فِیْ مَحَلِّ بِلَادِکُمْ فَسَقَوْکُمْ حَتْفاً بِبِیْضٍ قَرْقَف مُسْتَبْصِرِیْنَ لِنَصْرِ دِیْنِ نَبِیِّھِمْ مُسْتَصْغِرِیْنَ بِکُلِّ اَمْرٍ مُّجْحِفٍ ( اے ابن حقیق اور ابن اشرف! اس جماعت کے کیا کہنے جس کا تم سے مقابلہ ہوا تھا۔ وہ تیز دھار سفید تلوار وں کو لے کر رات کے وقت میں بہت نشاط کے ساتھ چلے تھے۔ اس وقت وہ لمبے بالوں والے شیر کی طرح محسوس ہوتے تھے جوا پنی کچھار میں بیٹھا ہو۔ وہ تمہارے علاقوں میں آئے اور انھوں نے چمکتی تلواروں کے ذریعہ تمہیں موت کا جام پلایا۔ ان کا مقصد اپنے پیارےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی مدد کرنا اورہر نقصان دہ چیز کا خاتمہ کرنا تھا۔ ) [1] ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسان بن ثابت رَضِیَ اللّٰهُ عَنہ نے کہا: وَفَوْا یَوْمَ بَدْرٍ لِلرَّسُوْلِ وَفَوْقَھُمْ ظِلَالُ الْمَنَا یَا وَالسُّیُوْفُ اللَّوَامِعُ دَعَا فَاَجَابُوْہُ بِحَقٍّ وَّ کُلُّھُمْ مُطِیْعٌ لَّہٗ فِیْ کُلِّ اَمْرٍ وَّ سَامِعٌ فَمَا بَدَّلُوْا حَتّٰی تَوَافَوْا جَمَاعَۃً وَّلَا یَقْطَعُ الْاٰجَالَ اِلَّا الْمَصَارِعُ لِاَنَّہُمْ یَرْجُوْنَ مِنْہُ شَفَاعَۃً اِذَا لَمْ یَکُنْ اِلَّا النَّبِیِّیْنَ شَافِعٌ وَذَالِکَ یَا خَیْرَ الْعِبَادِ بَلَاءُ نَا وَمَشْھَدُنَا فِی اﷲِ وَالْمَوْتُ نَافِعٌ لَنَا الْقَدَمُ الْاوْلیْ اِلَیْکَ وَخَلْفُنَا لِاَوَّلِنَا فِیْ طَاعَۃِ اللّٰہ تَابِعٌ وَنَعْلَمُ اَنَّ الْمُلْکَ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ وَاَنَّ قَضَاءَ اﷲِ لَا بُدّ وَاقِعٌ (جب ان (میرے دوستوں نفع، نافع بن معلی انصاری اور سعد وغیرہ جو جنگِ بدر میں شہید ہوئے) کے اوپر موت کے سنائے منڈلا رہے تھے اور چمکتی تلوار یں چل رہی تھیں اس وقت بھی انھوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ہوا عہد و فا کیا۔ انھوں نے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی پکار پر لبیک کہا اور وہ سب کے سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو سننے والے اور اطاعت کرنے والے تھے۔ انھوں نے بالکل وعدہ خلافی نہیں کی۔ یہاں تک کہ دشمن کی جماعت کے خلاف برسرپیکار ہوگئے۔ ، کیونکہ وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے دن شفاعت کی امید کرتے ہیں ۔ کہ اس دن انبیاء کے علاوہ کسی کی سفارش کام نہ آئے گی۔ اے لوگوں میں سے سب سے بہترین ذات والے پیغمبر! صلی اللہ علیہ وسلم ہماری محنت اور جہاد صرف اور صر ف اﷲ کے راستے میں ہے۔ اگر اﷲ کے لیے نہ لڑیں موت نے تو پھر بھی آنا ہے۔ اﷲ نے ہمیں اپنے فضل سے
Flag Counter