Maktaba Wahhabi

50 - 239
چنانچہ میں Chat میں داخل ہوگئی، شروع میں تو میں نے ان کی باتوں کو دل سے نہیں لگایا لیکن اسی دوران کسی اجنبی شخص سے میرا تعارف ہوگیا اور روزانہ ہم دونوں باتیں کرنے لگے۔ میں نے ان تمام لوگوں میں سب سے زیادہ اسے بااخلاق پایا جن سے میں باتیں کرتی تھی۔ اب تو میں گھنٹوں اس کے ساتھ باتیں کرنے لگی جب کہ میرے شوہر کمپیوٹر کے سامنے مجھے گھنٹوں بیٹھا دیکھ کر غصہ ہونے لگے اور مجھے اپنے شوہر سے بے انتہا پیار ہونے کے باوجود وہ آدمی مجھے اچھا لگنے لگا۔ پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ چاہت محبت میں بدل گئی، اب میں اپنے شوہر کے مقابلے میں اسے زیادہ اہمیت دینے لگی۔ اور ان کے غصہ ہو جانے کے ڈر سے بچ بچا کر اس آدمی سے باتیں کرنے لگی، میں اس معاملے میں اتنا آگے نکل چکی تھی کہ مجھے کچھ ہوش ہی نہ رہا یہاں تک کہ انہی باتوں کو لے کرہم دونوں میاں بیوی میں ایک دن زبردست جھگڑا ہوگیا، پھر میرے شوہر نے کمپیوٹر کو گھر سے نکال دیا، مجھے ان پر بہت غصہ آیا کہ انہوں نے میرے جذبات کی پرواہ نہیں کی اور ان کی سختی کے باوجود میں نے یہ طے کر لیا کہ اب اس آدمی سے میں ضرور باتیں کروں گی اور وہ ایک منحوس رات تھی جب میں نے اس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور پھر میں نے اپنے شوہر کے ساتھ خیانت اور بے وفائی شروع کر دی، جب بھی میرے شوہر گھر سے باہر ہوتے میں اس کے ساتھ باتوں میں لگ جاتی، وہ مجھ سے وعدہ کر رہا تھا کہ اگر تمہارا شوہر تم کو طلاق دے دے گا تو میں تم سے شادی کر لوں گا اور بار بار مجھ سے ملنے کی ضد کر رہا تھا یہاں تک کہ ایک دن میں نے اس کی ضد کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور اس سے ملاقات کر لی۔ پھر ایک بار کیا ملی اب تو بار بار ہی ملنے لگی اور پھر ایسے ہی ایک ملاقات میں ہم دونوں نے وہ سب کچھ کر لیا جو شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں ۔ میں اس کی محبت میں اس قدر گرفتار ہو چکی تھی کہ اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنے لگی۔ میرے شوہر مجھ سے سبب پوچھنے لگے، ہمارے بیچ مسائل بھی بڑھتے گئے اور دلوں کے فاصلے اس طرح بڑھے کہ میں اپنے شوہر سے نفرت کرنے لگی۔ انہیں میرے متعلق شک ہوا تو میری نگرانی شروع کر دی، یہاں تک کہ اس سے باتیں کرتے ہوئے ایک دن
Flag Counter