Maktaba Wahhabi

195 - 239
جو ملا کریم مذکورہ اور دیگر بے شمار چیزوں کی نشوونما کرتا ہے، وہ گھی کے ایٹموں کی نشوونما حضرت ام مالک انصاریہ رضی اللہ عنہا کے ڈبے میں نہیں کر سکتا؟ یقیناً کر سکتا ہے اور اس مالک الملک نے کی ہے اور اپنی بندی ام مالک انصاریہ رضی اللہ عنہا کو عزت و کرامت بخشی ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصدیق کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذریعہ وحی اسے بتلا دیا کہ آج تو نے گھی نچوڑ لیا ہے .... یہ نبوت کے دلائل میں سے ہے۔ میری بہنو! اللہ تعالیٰ آپ کو بھی توفیق دے کہ نیک لوگوں کو، علمائے کرام کو اور مجاہدین کو اچھی اچھی چیزیں کھلاتی رہو .... اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی نیک بندیوں کے زمرے میں داخل فرمائے۔ (آمین!) (ماخوذ از مومن عورتوں کی کرامات، امیر حمزہ) ٭٭٭
Flag Counter