Maktaba Wahhabi

175 - 239
کرا دیا تھا کہ میں اس کی پردہ داری کروں ۔ امیر کو جب سارے واقعے کا علم ہوا تو اس نے لونڈی کو قتل کرنے کا حکم دیا اور احمد کو مرید اختیارات عطا کیے اور اس کے لیے اس کے دل میں محبت اور عزت و احترام مزید بڑھ گیا۔ یہ تھا انجام ایک وفادار کی وفا کا اور ایک خائن کی خیانت کا۔ بلاشبہ اللہ رب العزت کا فرمان حق اور سچ ہے: ﴿وَ لَا یَحِیْقُ الْمَکْرُالسَّیِّیُٔ اِلَّا بِاَہْلِہٖ﴾ (فاطر: ۴۳) ’’اور بری تدبیر کا وبال اس تدبیر والے ہی پر پڑتا ہے۔‘‘ (ماخوذ از سنہرے فیصلے، عبدالمالک مجاہد) ٭٭٭
Flag Counter