Maktaba Wahhabi

144 - 239
قاتل خاتون کے ساتھ ہمدردی رکھنے والوں نے اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ مخصوص کر دی ہے: www.freethegirl.com جس میں اس خاتون کے بارے میں مختلف خبریں شائع کی جاتی ہیں ۔ میں نے یہ معلومات سعودی عرب سے شائع ہونے والے ہفت روزہ ’’اردو میگزین‘‘ (۲ ستمبر ۲۰۰۵ء) سے لی ہے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مذکورہ قاتل خاتون کو دوبارہ زندگی دے کر دنیا کی دیگر نوجوان لڑکیوں کے لیے درسِ عبرت کا ذریعہ بنا دے اور اس عفت شعار خاتون کے واقعے کو امت کی گمراہ اور بھٹکی ہوئی ناقصات العقول کو سیدھے راستے پر لانے کا ذریعہ بنا دے اور انہیں اپنی عزت و عفت کی حفاظت میں جان کی بازی لگا دینے کی توفیق دے کہ یہ بھی ایک طرح کا جہاد ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی کے مطابق اپنی عصمت کے تحفظ کے لیے مارا جانے والا شہید اور ماری جانے والی شہیدہ ہے۔[1] ٭٭٭
Flag Counter