Maktaba Wahhabi

139 - 239
سگریٹ نوشی اور مخدرات (نشہ آور اشیاء) کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وہ اس طرح کہ وقتاً فوقتاً وہ اپنے شوہروں کو حرام کے ارتکاب سے منع کرتی رہتی ہیں ۔ اس سلسلے میں یہاں صرف ایک اسلامی غیرت و حمیت والی مثالی خاتون کا تذکرہ کرتا ہوں ۔ اردو نیوز کے ایک ایڈیشن میں ایک غیرت مند ایمان افروز خاتون کی خبر شائع ہوئی کہ اس نے اپنے شوہر کے گھر جانے سے صرف اس لیے انکار کر دیا کیونکہ اس کا شوہر سگریٹ نوشی کا عادی تھا۔ اس نے کہا کہ سگریٹ پینا از روئے شرع حرام ہے اور جب تک میرا شوہر اس حرام فعل کے ارتکاب سے باز نہیں آجاتا میں اس کے پاس نہیں رہ سکتی۔ [1] اس واقعے سے مسلم خواتین کو درسِ عبرت لینا چاہیے اور انہیں بھی کوشش کرنی چاہیے کہ ان کے شوہر کبھی کسی حرام فعل کا ارتکاب نہ کریں ۔ اگر عورت چاہے تو بگڑا شوہر سدھر سکتا ہے اور در اصل ایسی ہی بیویوں کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ( (اَلدُّنْیَا مَتَاعٌ وَخَیْرُ مَتَاعِ الدُّنْیَا الْمَرْأَۃُ الصَّالِحَۃُ۔)) ’’دنیا فائدے کی چیز ہے اور دنیا کی سب سے فائدے کی چیز نیک بیوی ہے۔‘‘[2] بگڑے شوہر کو راہ راست پر ڈال دینا کامیاب بیوی کی علامت ہے اور اس سلسلے میں آنے والی رکاوٹ سے ہمت ہار جانا ناکام بیوی کی۔ ٭٭٭
Flag Counter