Maktaba Wahhabi

119 - 239
میری باتیں سنتے ہی وہ کہنے لگا: جناب! آپ کی باتیں صد فیصد درست ہیں ۔ پردیس کی زندگی ایک خوش نما عذاب ہے جو آہستہ آہستہ ہمارا سب کچھ لوٹ رہا ہے اور ہمیں بروقت احساس تک بھی نہیں ہونے دیتا۔ پھر وہ اپنے ۴۵، ۴۸ سالہ ساتھی کی طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا: بھئی میں بار بار تجھ سے کہہ رہا ہوں کہ مت کرنا اپنی بِٹیا کی شادی اس آدمی سے جو ہماری ہی طرح پردیس کی خاک چھاننے کی نیت رکھتا ہو۔ ٭٭٭
Flag Counter