Maktaba Wahhabi

168 - 531
درج کی ہیں جن میں سے پہلی حدیث حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور دوسری حدیث حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے جن سے اس کی روایت کرنے والے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ہیں ۔ پہلی حدیث کا متن مع سند حسب ذیل ہے: ((حدثنی عُبید بن اسماعیل، عن أبی أسامۃ، عن عبد اللّٰہ، عن نافع، عن ابن عمر رضی اللّٰه عنہ ، قال: لما توفی عبد اللّٰہ بن أبی جاء ابنہ عبد اللّٰہ بن عبد اللّٰہ اِلی رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم ، فسألَہ أن یعطیہ قمیصہ یکفن فیہ أباہ فأعطاہ، ثم سألہ أن یصلیَ علیہ، فقام رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم لیصلی علیہ، فقام عمر، فأخذ بثوب رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم ، فقال: یا رسولَ اللّٰہ تصلی علیہ۔ وقد نھاک ربّک أن تصلی علیہ؟ فقال رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم ’’انما خیرنی اللّٰہ، فقال: استغفرلھم أولا تستغفرلھم اِن تستغفرلھم سبعین مرۃ ’’وسأزیدہ علی السبعین‘‘ قال: انہ منافق، قال: فصلٰی علیہ رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم ، فأنزل اللّٰہ: ولا تصل علی أحد منھم مات ابداً ولا تقم علی قبرہ)) ’’مجھ سے عبید بن اسماعیل نے ابو اسامہ سے، انہوں نے عبد اللہ سے، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا، انہوں نے کہا: جب عبد اللہ بن ابی کی وفات ہو گئی، ان کے بیٹے عبد اللہ بن عبداللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ اپنی قمیص انہیں عنایت فرما دیں جس میں وہ اپنے باپ کو کفنائیں ، آپ نے اپنی قمیص انہیں عنایت فرما دی پھر انہوں نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ اس کی نماز جنازہ پڑھیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے کہ عمر نے اٹھ کر آپ کی پوشاک پکڑ لی، اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے، جبکہ آپ کے رب نے آپ کو اس کی نماز جنازہ پڑھنے سے منع فرما دیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے مجھے صرف اختیار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ: چاہے تم ان کے لیے مغفرت طلب کرو یا ان کے لیے مغفرت طلب نہ کرو، اگر تم ان کے لیے ستر بار مغفرت طلب کرو گے‘‘ اور میں ستر سے زیادہ بار استغفار کروں گا‘‘ عمر نے کہا: وہ تو منافق ہے۔ کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی، تو اللہ نے نازل فرمایا: اور ان میں سے کسی مرنے والے کی نماز جنازہ کبھی مت پڑھو اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہو۔‘‘[1] دوسری حدیث کا متن مع سند: ((حدثنا یحیی بن بُکیر: حدثنا اللیث، عن عقیل، وقال غیرہ: حدثنا عُقیل، عن
Flag Counter