Maktaba Wahhabi

76 - 531
صباح وغیرہ۔ (۵) پانچواں گروپ: اس گروپ میں ضعیف اور مجہول راوی شامل ہیں ، جیسے عبد القدوس بن حبیب، حکم بن عبد اللہ ایلی اور محمد بن سعید مصلوب۔ امام زہری کے شاگردوں کے مذکورہ بالا چوتھے اور پانچویں گروپ کی روایت کردہ حدیثوں کو صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ امام زہری کے شاگردوں کی مذکورہ بالا گروپ بندی اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ ائمہ حدیثوں کے قبول و رد اور توثیق و تضعیف میں کس درجہ محتاط اور دقیقہ رس تھے اور راویان حدیث کی ثقاہت و عدم ثقاہت اور تعدیل و جرح میں کس درجہ بیدار مغز اور مردم شناس تھے اور ان کی نظر تحقیق کتنی گہری اور وسیع تھی۔ یاد رہے کہ امام زہری کے شاگردوں کے چوتھے اور پانچویں گروپ کی بعض حدیثیں جو سنن ابوداؤد اور ترمذی میں آئی ہیں تو بغرض اعتبار اور استشہاد؛ اعتبار کا مطلب تتبع اور تلاش کا ایسا عمل ہے جس کا مقصد حدیث کے طرق اور سندوں کا بیان ہے تاکہ کسی حدیث کے بارے میں یہ معلوم کیا جائے کہ اس کا راوی اس کی روایت میں اکیلا اور منفرد ہے یا اس کا کوئی متابع یعنی موافق اور شاہد بھی ہے، شاہد کی اسی تلاش اور جستجو کا نام استشہاد ہے یعنی شاہد معلوم کرنا یا شاہد کے طور پر کوئی حدیث بیان کرنا۔ امام زہری کے شیوخ: امام زہری کے اساتذہ اور شیوخ میں صحابہ کرام کی تعداد تو زیادہ نہیں ہے جیسا کہ اوپر گزر چکا، لیکن اجلۂ تابعین کی تعداد بہت زیادہ ہے، جنھوں نے بہت بڑی تعداد میں صحابہ کرام سے علم حدیث حاصل کیا تھا۔ اس طرح امام زہری اپنے شاگردوں میں نوجوان تابعین اور کبار و متوسط تبع تابعین اور صحابہ کرام اور کبار و متوسط تابعین کے درمیان نقطہ اتصال بنے اور ان کے ذریعہ علم حدیث تابعین کے آخری گروپ اور تبع تابعین کے ہر اول دستہ کے نابغہ وقت محدثین کو منتقل ہوا، جیسے امام مالک بن انس، سفیان ثوری، سفیان بن عیینہ، شعیب بن ابی حمزہ، عبد الرحمن بن عمرو بن یحمد، عبد الرحمن بن عمرو اوزاعی، اور یونس بن یزید بن ابی نجاد ایلی وغیرہ۔ امام زہری کے ان شاگردوں میں سے بعض سے امام محمد بن ادریس شافعی اور بعض سے عبد اللہ بن مبارک، یحییٰ بن معین، علی بن مدینی، احمد بن حنبل اور اسحاق بن راھویہ وغیرہ نے حدیث کا علم حاصل کیا۔ مذکورہ عالی مقام محدثین اور نقاد حدیث سے امام احمد بن حنبل نے، جن میں سے بعض کا ان کے شیوخ میں اور کچھ کا ان کے ہم عصروں اور ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے حدیثیں سنیں اور ان سے جن بلند قامت محدثین نے تحصیل علم کی ان میں
Flag Counter