Maktaba Wahhabi

87 - 531
برس کی تھی، کیونکہ ان کی پیدائش ۵۶ھ مطابق ۶۷۶ء میں ہوئی تھی۔ امام زہری سے اس حدیث کے راوی جلیل القدر محدث سفیان بن عیینہ متوفی ۱۹۸ھ مطابق ۸۱۳ء ہیں ۔ غور کا مقام ہے کہ عبد الملک بن مروان کی تائید میں گھڑی ہوجانے والی حدیث اس کے سب سے بڑے مخالف اور سید التابعین سعید بن مسیب کی زندگی میں ۱۰ سالوں تک لوگوں میں گردش کر رہی ہے اور اس کو گردش دینے والے، بلکہ گھڑنے والے ان کے نہایت قابل اعتماد شاگرد زہری ان کے نام سے لوگوں میں بیان کرتے پھر رہے ہیں اور وہ خاموش ہیں ؟!! (۲) دوسری سند: (۱)… امام بخاری فرماتے ہیں : ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے، عبد الملک بن عمیر سے، انھوں نے قزعہ مولی زیاد سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ قزعہ نے کہا: میں نے ابوسعید کو کہتے ہوئے سنا ہے… (بخاری حدیث نمبر ۱۸۶۴) (۲)… امام مسلم فرماتے ہیں : ہم سے قتیبہ بن سعید اور عثمان بن ابی شیبہ نے جریر بن عبد الحمید بن یزید سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا، قتیبہ نے کہا: ہم سے جریر نے عبد الملک سے۔ جو ابن عمیر ہیں ۔ انھوں نے قزعہ سے، اور انھون نے ابوسعید سے۔ ایک حدیث سنی جو مجھے پسند آئی اور میں نے ان سے عرض کیا: کیا آپ نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انھوں نے فرمایا: کیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی حدیث منسوب کر رہا ہوں جو میں نے سنی نہیں ہے؟ قزعہ کہتے ہیں : میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:… (حدیث نمبر ۸۲۷) یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ ابوسعید خدری نے روایت کی ہے اور اس کی سند میں امام زہری شامل نہیں ہیں ۔ اس سند کے ضمن میں ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے قزعہ بن یحییٰ کے استفسار سے کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوسعید خدری کے سماع میں کوئی شک تھا، بلکہ ان کے استفسار کا مقصد صرف یہ معلوم کرنا تھا کہ یہ حدیث انھوں نے براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سنی ہے یا کسی واسطہ سے معلوم ہوئی ہے۔ قزعہ کے استفسار سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ تابعین کے دلوں میں صحابہ کرام کی غیر معمولی قدر و منزلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سماعِ حدیث سے متعلق اطمینان قلب حاصل کرنے میں مانع نہیں ہوتی تھی۔ (۳)… مذکور حدیث جس تیسری سند سے مروی ہے وہ بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، لیکن اس میں زہری شامل نہیں ہیں ۔ اس کی روایت میں امام مسلم منفرد ہیں : مجھ سے ہارون بن سعید ایلی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن وہب
Flag Counter