Maktaba Wahhabi

58 - 531
گیا ہے۔[1] علمائے حدیث نے عام طور پر اپنی اپنی تحقیق کی روشنی میں ہر طبقہ کی مدت ۷۴ سال سے ۸۰ سال تک کی مقرر کی ہے وہ اس طرح کہ ہر طبقہ چار گروپوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ہر گروپ کا زمانہ دس سے بیس سالوں کی درمیانی مدت سے عبارت ہوتا ہے اور ان گروپوں کی تقسیم درج ذیل شکل میں کی گئی ہے: (۱)… بوڑھے۔ (۲)… ادھیڑ۔ (۳)… جوان۔ (۴)… صنعار السن یا نوجوان۔ طبقہ کا مفہوم: محدثین کے نزدیک طبقہ سے مراد ایسے لوگ ہیں جو عمر اور اپنے شیوخ و اساتذہ کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہوں ۔ حافظ ابن حجر نے جو سابق علمائے حدیث کے علوم کے جامع تھے اور علم حدیث میں ایک ممتاز اور منفرد مقام کے بھی مالک تھے۔ ہر گروپ یا طبقہ کے مفہوم اور مدت کے تعین میں چند ایسی چیزوں کا اعتبار کیا ہے جو ان سے پہلے کے آئمہ حدیث کے یہاں واضح شکل میں نہیں ملتی۔ مثلاً: ۱: اساتذہ اور شاگردوں کے درمیان ملاقات۔ ۲: تاریخ پیدائش۔ ۳: تاریخ وفات۔ ۴: عمر کا تعین۔ ۵: ہر طبقہ اور گروپ کا زمانہ۔ ۶: طالب حدیث نے کس عمر میں طلب حدیث کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ حافظ ابن حجر کے یہاں روایت حدیث کا زمانہ تیسری صدی ہجری کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہوجاتا ہے۔ اس وقت تک حدیث و رجال کی امہات الکتب مدون ہوچکی تھیں ۔ اس کا اندازہ ممتاز ائمہ حدیث و رجال کی تواریخ وفات سے کیا جاسکتا ہے، مثال کے طور پر: ۱: امام احمد بن حنبل صاحب مسند تاریخ وفات ۲۴۱ ہجری ۲: امام بقی بن مخلد صاحب مسند تاریخ وفات ۲۷۶ ہجری ۳: امام بخاری صاحب صحیح تاریخ وفات ۲۵۶ ہجری ۴: امام مسلم صاحب صحیح تاریخ وفات ۲۶۱ ہجری
Flag Counter