Maktaba Wahhabi

352 - 531
مسلمانوں کے لیے عمدہ نمونۂ عمل ہے۔ (سورۂ احزاب:۲۱) قرآن میں صحابہ کی تصویر: اللہ تعالیٰ کی کتاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کردہ اس مقام و مرتبہ کی صحابۂ کرام سچی عملی تصویر تھے آپ کی مکمل اطاعت اور کامل پیروی کے حوالہ سے خود اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ان کے جو اوصاف بیان کیے ہیں وہ ان کے سروں پر ایسے چمکتے ہوئے سورج کے مانند ہیں جن سے سابق انبیاء اور رسولوں کے متبعین میں سے بہت ہی کم لوگوں کے سرمزین تھے: ﴿فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ بِہٖ وَ عَزَّرُوْہُ وَ نَصَرُوْہُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ مَعَہٗٓ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾ (الاعراف:۱۵۷) ’’سو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کی توقیر کی اور اس کی حمایت کی اور اس روشنی کی پیروی کی جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے وہی فلاح پانے والے ہیں ۔‘‘ سورۂ فتح میں صحابۂ کرام کے کچھ دوسرے روشن اوصاف بیان کیے گئے ہیں : ﴿مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَہُمْ تَرَاہُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰہِ وَرِضْوَانًا سِیْمَاہُمْ فِیْ وُجُوْہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُودِ ذٰلِکَ مَثَلُہُمْ فِی التَّوْرَاۃِ وَمَثَلُہُمْ فِی الْاِِنْجِیلِ کَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰی عَلٰی سُوقِہٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِہِمُ الْکُفَّارَوَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا﴾ (الفتح:۲۹) ’’محمد اللہ کا رسول ہے اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحمدل ہیں ، تم انہیں رکوع کرنے والے اور سجدہ کرنے والے دیکھتے ہو وہ اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کے خواہش مند ہیں ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ان کی روشن علامتیں ہیں ، یہ تورات میں ان کی مثال ہے، اور انجیل میں ان کی مثال اس کھیتی کی مانند ہے جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اس کو مضبوط بنایا، اور موٹی ہوئی اور اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہو گئی، وہ کاشت کاروں کو خوش کرتی ہے۔ ایسا اس لیے کہ وہ ان کے ذریعہ کافروں کو غصہ دلائے۔ اللہ نے ان سب سے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال انجام دئیے بڑی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔‘‘ صحابۂ کرام کے مذکورہ بالا امتیازی اوصاف کا لازمی تقاضا یہ تھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نہ صرف یہ کہ کامل مطیع اور متبع ہوں ، بلکہ آپ کی اطاعت اور اتباع میں ان کو دل کا سرور اور ذہن کا سکون حاصل ہو اور آپ کی زبان سے نکلنے
Flag Counter