Maktaba Wahhabi

525 - 531
بت پرست تسلیم کرتے اور مانتے رہے ہیں اسی لیے قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے اپنے معبود برحق ہونے پر اس سے بار بار استدلال کیا ہے ۔ ارشاد الٰہی ہے : ﴿اَفَمَنْ یَّخْلُقُ کَمَنْ لَّا یَخْلُقْ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ ﴾ (النحل:۱۷) ’’تو کیا جو پیدا کرتا ہے اس کی طرح ہے جو پیدا نہیں کرتا؟ تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ۔‘‘ مطلب واضح ہے یعنی جو ذات صفت تخلیق سے موصوف ہے اس کے برابر وہ نہیں ہو سکتے جو اس صفت سے عاری ہیں ،بلکہ اس کے پیدا کردہ ہیں اور جو تخلیق پر قادر نہیں ، یا جو تخلیق کی صفت سے موصوف نہیں وہ عاجز ٹھہرا اور عاجز ’’معبود ‘‘ نہیں ہو سکتا، اسی لیے فرمایا: ﴿اَیُشْرِکُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ شَیْئًا وَّ ہُمْ یُخْلَقُوْن﴾ (الاعراف: ۱۹۱) ’’کیا یہ ان کو شریک بناتے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے اور وہ پیدا کیے جاتے ہیں ۔‘‘ یعنی کتنے نادان ہیں یہ مشرکین کہ وہ خالق کا شریک ان کو بناتے ہیں جو مخلوق ہیں اور جن کو اللہ تعالیٰ عدم سے نکال کر وجود میں لایا ہے ، ایسے لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو پیدانہیں کیا ہے وہ واجب الوجود کے مساوی کس طرح ہو سکتے ہیں کہ اس کے ساتھ ان کی بھی عبادت کی جائے ؟ ان مشرکین سے زیادہ تو وہ مشرکین گمراہ اور نادان ہیں جن کا شمار مسلمانوں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے جیسے وفات یافتہ انسانوں کی قبروں پر جاتے ہیں ، ان سے فریادیں کرتے ہیں مدد کے لیے ، اولاد کے لیے اور بیماریوں سے شفا کے لیے ان کو پکارتے ہیں ، جبکہ وہ خود اپنے آپ کو بھی کوئی نفع یا نقصان پہنچانے پر قادر نہیں ۔ توحید الوہیت پر اللہ ، فرشتوں اور اہل علم کی گواہی: تنہا اللہ تعالیٰ کے مستحق عبادت ہونے یا اس کی توحید الوہیت کی اہمیت کو جاننے اور سمجھنے کے لیے صرف اتنا جان لینا کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ، اس کے فرشتوں نے اور اہل علم نے اس توحید کی گواہی دی ہے ، ارشاد ربانی ہے : ﴿شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُواالْعِلْمِ قَآئِمًا بِالْقِسْطِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴾ (اٰل عمران : ۸۱) ’’اللہ نے یہ گواہی دی درانحالیکہ وہ انصاف پر قائم ہے کہ درحقیقت نہیں ہے کوئی معبود مگر وہ ، اور فرشتوں اور اہل علم نے بھی (یہ گواہی دی )کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر وہ سب پر غالب ، کمال حکمت والا۔ ‘‘ معلوم ہوا کہ قرآن پاک میں جس توحید کی دعوت دی گئی ہے وہ توحید الوہیت ہے ،یعنی عبادت کا مستحق تنہا اللہ تعالیٰ ہے ، کیونکہ یہی وہ توحید ہے جس کے منکر مشرکین اور سابق انبیاء کی قومیں تھیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی اس توحید
Flag Counter