Maktaba Wahhabi

67 - 531
ثابت بن عبید، جعفر بن محمد، یحییٰ بن سعید انصاری، سعد بن سعید انصاری، شیبہ بن نصاح، طلحہ بن عبد الملک، عاصم بن عبد اللہ بن عروہ، عیسیٰ بن میمون واسطی، موسیٰ بن سرجس، افلح بن حمید، حنظلہ بن ابو سفیان، اسامہ بن زید لیثی، عبد اللہ بن علاء بن زبر، صالح بن کیسان، ایمن بن بابل، عباد بن منصور اور کثیر تعداد میں دوسرے لوگ شامل ہیں ۔ ابن سعد نے طبقات میں واقدی کے حوالہ سے لکھا ہے کہ قاسم کی والدہ باندی تھیں جن کا نام سودہ تھا اور قاسم ثقہ، عالم، فقیہہ، بلند مقام، امام، پرہیزگار اور بکثرت حدیثوں کے راوی تھے۔ عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ ابوبکر کا کوئی لڑکا، قاسم سے زیادہ ان سے مشابہت نہیں رکھتا تھا۔[1] عبد الرحمن بن ابوزناد نے اپنے باپ ابوزناد سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ میں نے قاسم بن محمد سے زیادہ سنت کا علم رکھنے والا نہیں دیکھا ہے اور خالد بن نزار کا بیان ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیثوں کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے تین تھے؛ قاسم، عروہ اور عمرۃ۔ عبد اللہ بن عون کا قول ہے: قاسم، محمد بن سیرین اور رجاء بن حیوہ الفاظ کی پابندی کرتے ہوئے احادیث روایت کرتے تھے، جبکہ حسن بصری، ابراہیم نخعی اور شعبی روایت بالمعنی میں مشہور تھے۔[2] یونس بن بکیر ابن اسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا: میں نے قاسم بن محمد کو دیکھا ہے کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک اعرابی آیا اور پوچھا کہ تم بڑے عالم ہو یا سالم؟ تو قاسم نے جواب دیا: سبحان اللہ! تمھیں ہر ایک اسی کی خبر دے گا جس کا اسے علم ہوگا، اس نے دوبارہ سوال کیا: تم دونوں میں کون زیادہ علم رکھتا ہے؟ انھوں نے پھر سبحان اللہ کہا، اور جب اعرابی نے وہی سوال تیسری بار کیا، تو انھوں نے جواب دیا: وہ رہے سالم ان کے پاس جاکر پوچھو، یہ سن کر وہ ان کے پاس سے اٹھ گیا۔ ابن اسحاق کہتے ہیں : قاسم بن محمد نے یہ کہنے کو ناپسند کیا کہ ’’مجھے زیادہ علم ہے‘‘ کیونکہ ایسا کہنا خود ستائی میں شمار ہوتا اور یہ بھی کہنا گوارہ نہ کیا کہ ’’سالم کو مجھ سے زیادہ علم حاصل ہے‘‘ اس لیے کہ یہ غلط بیانی ہوتی، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قاسم کو سالم سے زیادہ علم حاصل تھا۔‘‘ [3] قاسم بن محمد کے فضائل و مناقب سے ’’رجال‘‘ کی کتابیں بھری پڑی ہیں ، بلاشبہ وہ امام وقت، حافظ حدیث اور قدوہ تھے ان کی وفات ۱۰۶ھ مطابق ۷۲۴ء میں ہوئی۔ (۴) خارجہ بن زید بن ثابت: اپنے وقت کے امام حدیث اور مدینہ کے فقہائے سبعہ سے تعلق رکھنے والے چوتھے بزرگ ابوزید خارجہ انصاری
Flag Counter