Maktaba Wahhabi

209 - 531
پر پردہ ڈال دیا ہے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ارشاد نقل کر دینے پر اکتفا کر لیا کہ: تمہارے لیے قرآن: ﴿وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ﴾ کافی ہے!!! بارہویں حدیث:… اہل قلیب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خطاب: (ا) پہلی حدیث: ((حدثنی عبد اللّٰہ بن محمد: سمع روحَ بن عبادۃ، حدثنا سعید بن أبی عروبہ، عن قتادہ قال! ذکر لنا أنس بن مالک: عن أبی طلحہ، أن نبی اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم أمر یوم بدر بأربعۃ وعشرین رجلا من صنادید قریش۔ فقذفوا فی طَوِی من أطواء بدر خبیثٍ مُخبثٍ وکان اِذا ظھر علی قوم أقام بالعرضۃ ثلاث لیالٍ، فلما کان ببدر الیوم الثالث اَمَر براحلتہ فشَد علیھا رحلھا، ثم مشٰی واتبعہ أصحابہ، وقالوا: ما نُرَی ینطلق الا لحاجتہ، حتی قام علی شَفۃ الرکِی، فجعل ینادیھم بأسمائھم وأسماء اَبائھم: یا فلان بن فلان، و یا فلان بن فلان، أیَسرکم أنکم أطعتم اللّٰہ ورسولَہ فانا قد وجدنا ما وعدنا ربنا حقا، فھل وجد تم ما وعد ربکم حقا‘‘ قال: فقال عمر: یا رسولَ اللّٰہ! ما تکلم من أجساد لا أرواح لھا؟ فقال رسولُ اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم : والذی نفس محمد بیدہ ما أنتم بأسمعَ لما أقول منھم‘‘ قال قتادہ: أحیاھم اللّٰہ حتی أسمعھم قولَہ توبیخاً وتصغیرا ونقمۃ وحسرتا وندماً )) ’’مجھ سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے روح بن عبادہ کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم سے سعید بن ابو عروبہ نے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے کہا: ہم سے انس بن مالک نے ابو طلحہ سے روایت کرتے ہوئے ذکر کیا کہ غزوۂ بدر کے موقع پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے سرداران قریش کے چوبیس مردوں کی لاشیں بدر کے ایک گندے اور گندہ کر دینے والے کنویں میں پھینک دی گئیں ، آپ کا یہ معمول تھا کہ جب کسی قوم پر فتح یاب ہوتے تو تین راتیں میدان کارزار میں ہی گزارتے، اس طرح جب بدر میں تیسرا دن آ گیا تو آپ کے حکم سے آپ کی سواری پر کجاوا کس دیا گیا، پھر آپ پیدل چل پڑے اور آپ کے پیچھے آپ کے اصحاب بھی ہو لیے، آپ کے اصحاب نے آپس میں کہا: ہمارا خیال ہے کہ آپ اپنی کسی ضرورت سے چل رہے ہیں ، یہاں تک کہ آپ کنویں کے کنارے پہنچ کر کھڑے ہو گئے اور ان کو ان کے باپوں کے ناموں سے، اے فلاں ابن فلاں اور فلاں ابن فلاں کہہ کر پکارنے لگے: کیا تمہارے لیے یہ بات باعث مسرت ہے کہ تم نے اللہ اور اس کے رسول کا کہا مانا ہوتا؟ ہم سے ہمارے رب نے جو وعدہ کیا
Flag Counter