Maktaba Wahhabi

336 - 358
رہا تھا وہ کروٹ تبدیل کرے اگر وہ وضوء کر کے نماز پڑھ سکے تو بہت ہی بہتر ہے اور جو کچھ اس نے خواب میں دیکھا ہو اس کے متعلق کسی کو آگاہ نہ کرے، اس طرح اس نے جو کچھ دیکھا اسے نقصان نہیں پہنچائے گا۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… مجلات کا خریدنا سوال 31: میں مفید قسم کے رسائل و جرائد پڑھنے کا شوق رکھتی ہوں، اور ان سے استفادہ کرتی ہوں، لیکن ان میں موجود تصویروں کے بارے میں مشکل سے دوچار رہتی ہوں۔ کیا ان مجلات کے خریدنے میں کوئی حرج ہے؟ مطالعہ کے بعد ان کا کیا کروں؟ کیا انہیں سنبھال کر رکھوں؟ جبکہ مجھے ان کی ضرورت بھی رہتی ہے۔ یا انہیں نذر آتش کر دوں؟ جواب: آپ مفید قسم کے رسائل و جرائد کا مطالعہ کر سکتی ہیں۔ ان سے دینی، ادبی اور اخلاقی فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔ جہاں تک تصویروں کا تعلق ہے تو سیاہی وغیرہ سے انہیں مٹا دیں جس سے ان کا اثر زائل ہو جائے یا چہرہ مسخ ہو جائے یا انہیں کسی طرح ڈھانپ دیں یا صندوق یا الماری وغیرہ میں بند کر دیں۔ اگر ضرورت نہ ہو تو انہیں جلایا بھی جا سکتا ہے۔ …شیخ ابن جبرین… کسی عیب کے ازالہ کے لیے زینت کرنے کا حکم سوال 32: حصول زینت کی کاروائیوں کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسے علم کا سیکھنا جائز ہے؟ جواب: زینت کا حصول دو قسم کا ہوتا ہے ایک تو کسی حادثے وغیرہ کے نتیجے میں لاحق عیب کا ازالہ کرنا، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو سونے کی ناک لگوانے کی اجازت مرحمت فرمائی تھی جس کی ناک ایک جنگ میں کٹ گئی تھی۔ دوسرے یہ کہ اضافی حسن و جمال کا حصول مطلوب ہو۔ اس سے کسی عیب کا ازالہ نہیں بلکہ حسن میں مزید نکھار کرنا مقصود ہوتا ہے، تو یہ ناجائز اور حرام ہے، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بال نوچنے والی، اس کا مطالبہ کرنے والی، مصنوعی بال لگانے والی، لگوانے لگی، سرمہ بھرنے والی سب پر لعنت فرمائی ہے، اور یہ اس لیے کہ ان کاروائیوں کا مقصد ازالہ عیب نہیں بلکہ حسن میں کمال پیدا کرنا ہوتا ہے۔ جہاں تک
Flag Counter