Maktaba Wahhabi

143 - 358
رمضان کی قضاء میں تاخیر کا حکم سوال 3: اگر رمضان المبارک کے روزوں کی قضاءآئندہ رمضان کے بعد تک مؤخر ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: اگر کسی نے شرعی عذر کی وجہ سے(جیسے سفر یا بیماری وغیرہ)رمضان المبارک کے روزوں کو ترک کر دیا تو اس پر آئندہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے فوت شدہ کی قضاء لازم ہے۔ دو رمضانوں کے درمیان ایام کی وسعت، اللہ تعالیٰ کی عنایت ہے۔ اگر کوئی شخص اسے آئندہ رمضان المبارک کے بعد تک مؤخر کر دے تو اس پر قضاء کے ساتھ ساتھ بطور کفارہ روزانہ کے حساب سے ایک مسکین کو کھانا کھلانا بھی واجب ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت کا یہی فتویٰ ہے۔ کھانے کی مقدار اس علاقے کی خوراک میں سے نصف صاع ہے۔ ایک صاع تقریبا ڈیڑھ کلو کے برابر ہوتا ہے، وہ کھجور ہو یا چاول یا کچھ اور، اگر آئندہ رمضان المبارک سے پہلے قضاء دے دے تو کفارہ دینا واجب نہیں ہو گا۔ …شیخ ابن اب باز…
Flag Counter