Maktaba Wahhabi

365 - 358
چبھنے والا کانٹا بھی اس کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… چہرے کے داغ دھبے دور کرنا سوال 75: میری بعض سہیلیاں چہرے کے داغ دھبے اور پرچھائیاں دور کرنے کے لیے شہد، دودھ اور انڈے استعمال کرتی ہیں کیا ان کے لیے یہ جائز ہے؟ جواب: یہ بات طے شدہ ہے کہ یہ چیزیں اس خوراک کا حصہ ہیں جنہیں اللہ رب العزت نے جسم کی غذا کے طور پر پیدا فرمایا ہے اگر انسان کو کسی مقصد مثلا علاج وغیرہ کے لیے ان کے استعمال کی ضرورت پیش آئے تو وہ نجس نہیں ہیں ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا﴾(البقرۃ 2؍29) ’’ وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے پیدا کیا جو کچھ بھی زمین میں ہے سب کا سب۔‘‘ اس آیت میں لفظ(لَكُم)عمومی فائدے کے لیے ہے جہاں تک زیبائش کے لیے ان چیزوں کے استعمال کا تعلق ہے تو ان کے علاوہ بھی کئی ایک چیزوں سے یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے لہذا ان کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ حصول زیبائش میں کوئی حرج نہیں اس لیے کہ اللہ جمیل ہے اور جمال کو پسند فرماتا ہے لیکن اس میں اس حد تک اسراف کرنا کہ یہ انسان کی سب سے بڑی آرزو بن جائے اور وہ صرف اسی کے اہتمام میں مگن رہے اور دیگر تمام دینی اور دنیوی تقاضوں سے غافل ہو جائے تو یہ ناروا بات ہے، کیونکہ یہ اسراف ہے اور اسراف اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… تالی اور سیٹی بجانے کا حکم سوال 76: تقریبات میں لوگ سیٹیاں بجاتے اور تالیاں پیٹتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس بارے میں حکم یہ ہے کہ یہ بظاہر غیر مسلموں سے اخذ کردہ ایک عادت ہے لہذا اسے اپنانا مسلمان کے شایان شان نہیں۔ اگر اسے کوئی چیز پسند آئے تو اللہ اکبر کہے یا سبحان اللہ وہ بھی اجتماعی طور پر نہیں جیسا کہ بعض لوگوں کا عمل ہے وہ انفرادی طور پر ایسا کرے گا۔ جہاں تک کسی
Flag Counter