Maktaba Wahhabi

340 - 358
تو اس کے متعلق نہی وارد ہے، اور اگر مثلا گردن میں کھلے ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ ہاں اگر عورت کو بازار جانا ہو تو بالوں کا ایسی حالت میں رہنا تبرج(اظہار زینت)کے ضمن میں آتا ہے۔ اسی طرح بال عباء کے پیچھے سے ظاہر ہونے والی ایک علامت ہوں گے، جو کہ تبرج ہے، لہذا فتنہ کا سبب ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… عورت کے لیے غیر محرم کا بوسہ لینا سوال 36: ایک عورت سلام کرتے وقت اپنے بہنوئی کا بوسہ لیتی ہے جب وہ سفر سے آتا ہے اور ہاتھ سے مصافحہ نہیں کرتی کیا ایسا کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ واضح رہے کہ ایک کا خاوند اس کا عم زاد بھی ہے جبکہ دوسری طرف اس کا چچا زاد نہیں بلکہ صرف بہنوئی ہے آگاہ فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا جواب: عورت کے لیے غیر محرم آدمی کا بوسہ لینا جائز نہیں ہے، مثلا بہنوئی یا عم زاد کا بوسہ نہیں لے سکتی، اسی طرح اجنبی ہونے کی وجہ سے وہ ان کے سامنے اپنی زینت کا اظہار بھی نہیں کر سکتی۔ ہاں مصافحہ کے لیے باپردہ اور بغیر خلوت کے اسے سلام کہہ سکتی ہے۔ لوگوں کو ایسا کرنے سے روکنا ضروری ہے۔ انہیں بتایا جائے کہ یہ ایک جاہلی رسم ہے جسے اسلام نے باطل قرار دیا ہے۔ …شیخ ابن جبرین… عورتوں کے لیے جنت میں خاوند ہوں گے سوال 37: ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ جنتی لوگوں کو جنت میں حوریں ملیں گی، لیکن جنت میں عورتوں کا کیا انجام ہو گا؟ کیا انہیں بھی خاوند ملیں گے؟ جواب: اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی نعمتوں کے بارے میں فرمایا ہے: ﴿وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ ﴿٣١﴾ نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ ﴿٣٢﴾(فصلت 41؍31-32) ’’ اور جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ بھی تم مانگو سب جنت میں موجود ہے اللہ غفور و رحیم کی طرف سے یہ سب کچھ بطور مہمانی کے ہے۔‘‘ دوسری جگہ فرمایا:
Flag Counter