Maktaba Wahhabi

161 - 358
عشرہ ٔذی الحجہ میں سر دھونا اور کنگھی کرنا سوال 2: کیا عشرہ ذی الحجہ میں بالوں کو کنگھی کرنا جائز ہے؟ جواب: ہاں احتیاط سے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر کوئی بال گر گیا تو ضرر رساں نہیں ہو گا اور قربانی کا ثواب بھی کم نہ ہو گا۔ اسی طرح اگر قربانی دینے والا عمدا بال یا ناخن اتروا لے تو اس بناء پر وہ قربانی کرنا نہ چھوڑے، اسے قربانی کا اجر مکمل صورت میں ملے گا، ان شاءاللہ العزیز۔ …شیخ ابن جبرین… عورت بوقت ضرورت قربانی کا جانور ذبح کر سکتی ہے سوال 3: جب قربانی کا وقت ہو جائے اور گھر پر کوئی آدمی موجود نہ ہو تو اس صورت میں کیا عورت قربانی کا جانور ذبح کر سکتی ہے؟ جواب: ہاں اگر جانور ذبح کرنے کی دیگر شرائط پوری ہو رہی ہوں تو بوقت ضرورت عورت قربانی وغیرہ کا جانور ذبح کر سکتی ہے۔ قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت اس زندہ یا فوت شدہ آدمی کا نام لینا مسنون ہے جس کی طرف سے قربانی کی جا رہی ہو۔ اور اگر ایسا نہ بھی ہو سکے تو نیت کر لینا ہی کافی ہے۔ اگر ذبح کرنے والا غلطی سے اصل شخص کی بجائے کسی اور کا نام لے لے تو بھی کوئی نقصان نہ ہو گا، اس لیے کہ اللہ رب العزت نیتوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ واللّٰه الموفق …شیخ ابن جبرین…
Flag Counter