Maktaba Wahhabi

319 - 358
’’ اے ایمان والو! تم اپنی ہی فکر کرو، جب تم راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ رہے اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں اللہ ہی کے پاس تم سب کو جانا ہے پھر وہ تم سب کو بتلا دے گا جو کچھ تم سب کرتے تھے۔‘‘ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے صراحت فرما دی ہے کہ بندہ مومن جب حق کا التزام کرتے ہوئے ہدایت پر قائم رہے تو پھر کسی کی گمراہی اسے نقصان نہیں پہنا سکتی۔ یعنی جب وہ شرعی منکرات کا انکار کرتے ہوئے خود حق پر ثابت قدم رہے اور دوسروں کو خوبصورت انداز میں اس کی طرف دعوت دے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے ضرور کوئی راستہ نکالے گا، اور اگر صبر و استقامت کے ساتھ ان کی راہنمائی کرتی رہیں گی تو اللہ تعالیٰ انہیں اس سے ضرور فائدہ پہنائے گا۔ ان شاءاللہ۔ اگر آپ حق پر ثابت قدم رہتے ہوئے غیر شرعی امور کی مخالفت کرتی رہیں گی تو آپ کے لیے بڑی نیکی اور اچھے انجام کی خوشخبری ہے۔ ارشاد ربانی ہے: ﴿وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ﴿١٢٨﴾(الاعراف 7؍128) ’’ پرہیزگاروں کے لیے اچھا انجام ہے۔‘‘ نیز فرمایا: ﴿وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ ﴾(العنکبوت 29؍69) ’’ اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم انہیں اپنے راستے ضرور دکھا دیتے ہیں۔‘‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے پسندیدہ اعمال بجا لانے کی توفیق دے اور صبر و استقامت سے نوازے۔آپ کی بہنوں، اہل خانہ اور ساتھی طالبات کو بھی اپنے پسندیدہ اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ وہ سننے والا قریب ہے اور وہی سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والا ہے۔ …شیخ ابن اب باز… غیبت اور چغل خوروں پر انکار سے شرمندگی سوال 13: میں ایک نوجوان لڑکی ہوں اور چغل خوری سے نفرت کرتی ہوں۔ کبھی ایسے لوگوں کے پاس بھی رہنا ہوتا ہے جو دوسرے لوگوں کے متعلق گفتگو کرتے کرتے غیبت گوئی تک پہنچ جاتے ہیں۔ میں اندر ہی اندر اسے ناپسند کرتے ہوئے کڑھتی رہتی ہوں، مگر زیادہ شرمیلے پن کی وجہ سے
Flag Counter