Maktaba Wahhabi

347 - 358
اس بارے میں نہی وارد ہے۔ …شیخ ابن جبرین… طالبات کو مارنے کا حکم سوال 45: ایسی طالبات جنہیں علم و ادب میں راہنمائی کی ضرورت ہو تو انہیں مارنے کا کیا حکم ہے؟ جواب: استاذ اور مدرس کا چھوٹے اور بڑے بچوں کے لیے شفیق اور نرم خو ہونا ایک مستحسن امر ہے۔ لیکن اگر حالات تعزیر اور مار پیٹ کا تقاضا کریں تو ایسا کرنا بھی جائز ہے۔ لیکن سخت پٹائی نہ ہو اس لیے کہ بدمعاملگی اور عدم احترام بے وقوف لوگوں کا شیوہ ہوتا ہے۔ لہذا ضرورت کے تحت سختی اور قوت کا استعمال نرم خوئی اور شفقت سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ …شیخ ابن جبرین… ناخن اور بال اتارنے کے بعد دفن کرنا سوال 46: میں نے بعض لوگوں خاص طور پر عورتوں کو دیکھا ہے کہ وہ ناخن اور بال اتارنے کے بعد انہیں دفن کر دیتی ہیں اس اساس پر کہ ان کا کھلی جگہ پر چھوڑنا گناہ ہے۔ یہ کہاں تک درست ہے؟ جواب: بعض علماء کا کہنا ہے کہ بالوں اور ناخنوں کو دفن کر دینا افضل ہے۔ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ایسا منقول ہے۔ جہاں تک ان کے کھلی جگہ پڑے رہنے یا کسی جگہ پھینک دینے سے گناہ لازم آنے کا تعلق ہے تو ایسا نہیں ہے۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… سونے کا تبادلہ کرنا سوال 47: اس بارے میں کیا حکم ہے کہ سونے کا کاروبار کرنے والے اکثر لوگ مستعمل سونا خریدتے ہیں پھر اسے سنار کے پاس لے جاتے ہیں اور تیار شدہ ہم وزن نئے سونے سے تبدیل کر لیتے ہیں وہ لوگ صرف نیا سونا تیار کرنے کی اجرت لیتے ہیں؟
Flag Counter