Maktaba Wahhabi

156 - 358
سَدَلَتْ إِحْدَانَا جِلْبَابَهَا مِنْ رَأْسِهَا عَلَى وَجْهِهَا، فَإِذَا جَاوَزُونَا كَشَفْنَاهُ)(سنن ابی داؤد و سنن ابن ماجۃ و احمد) ’’ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ احرام کی حالت میں تھے۔ قافلے ہمارے پاس سے گزرتے، جب وہ ہمارے بالمقابل(سامنے)آتے تو ہم میں سے ہر ایک عورت اپنا دوپٹہ اپنے سر سے چہرے پر لٹکا لیتی اور جب وہ گزر جاتے تو ہم انہیں کھول لیتیں۔‘‘ جب حالت احرام کا یہ عالم ہے حالانکہ اس میں چہرہ کھلا رکھنا مطلوب ہے تو دیگر حالات میں تو یہ بطریق اولیٰ ہو گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: (وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ)(الاحزاب 33؍53) ’’ اور جب تم نبی کی بیویوں سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو تمہارے اور ان کے دلوں کی کامل پاکیزگی یہی ہے۔‘‘ ۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔ والد کی طرف سے حج کرنا سوال 16: تقریبا دس سال قبل میرے والد صاحب کا انتقال ہوا۔ وہ تمام فرائض کے پابند تھے، مگر تنگ دستی کے سبب حج بیت اللہ نہ کر سکے، پھر یوں ہوا کہ مشیت الٰہی سے میں تدریسی امور کی سر انجام دہی کے لیے سعودی عرب آ گئی۔ یہاں آنے پر میں نے اپنی طرف سے فریضۂ حج ادا کیا، اب میں اپنے فوت شدہ باپ کی طرف سے حج کرنا چاہتی ہوں کیا میں ایسا کر سکتی ہوں؟ جواب: آپ کے لیے باپ کی طرف سے حج کرنا مشروع ہے، اس پر آپ بھی اجر و ثواب کی مستحق ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے اور جملہ معاملات میں آسانی پیدا فرمائے۔ آمین …شیخ ابن اب باز… عمرہ کرنے والے کے لیے طواف وداع اور بعد ازاں خریداری کا حکم سوال 17: کیا عمرہ میں طواف وداع واجب ہے؟ اور کیا طواف وداع کے بعد مکہ مکرمہ سے خریداری کرنا جائز ہے؟
Flag Counter