Maktaba Wahhabi

122 - 358
کفارۂ سیئات کا مطلب سوال 42: میری بیوی اپنے پہلے بچے کی پیدائش تک نماز پڑھا کرتی تھی، پھر اس بناء پر سستی کا مظاہرہ کرنے لگی کہ ولادت کی تکلیف کی وجہ سے عورت سے تمام گناہ ساقط ہو جاتے ہیں۔ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ جواب: یہ درست نہیں ہے، عورت بھی دوسرے انسانوں کی طرح ہے اس پر اگر کوئی مصیبت آئے وہ اس پر صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے تو یہ بھی ان آلام و مصائب پر اجر و ثواب کی حقدار ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کم تر تکلیف یعنی کانٹا لگ جانے کو بھی گناہوں کا کفارہ فرمایا ہے۔ یہ بات اچھی طرح جان لیجئے کہ جن مصائب کا سامنا کسی شخص کو کرنا پڑتا ہے اگر وہ ان پر صبر کرے اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی آرزو رکھے، تو وہ یقینا اس پر اجر و ثواب کا مستحق ہو گا اور وہ مصیبت اس کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گی۔ مصائب و آلام بہرحال گناہوں کا کفارہ ہیں، اگر انسان اس دوران صبر سے کام لے تو وہ اس کے بدلے مزید ثواب کا حقدار ہو گا۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ عورت کو عمل ولادت کے وقت درد ناک اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ اذیت اس کے گناہوں کا کفارہ بنتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اگر وہ صبر کا دامن تھامے رکھے اور اللہ تعالیٰ سے اجر و ثواب کی خواستگار ہو تو وہ مزید ثواب اور حسنات کی حقدار ہو گی۔ واللہ اعلم …شیخ محمد بن صالح عثیمین… (يؤم القوم أقرأهم)کا حکم عورتوں پر لاگو نہیں ہوتا سوال 43: میں کلیہ شرعیہ(شرعی کالج)میں زیر تعلیم ہونے کی بناء پر اپنے خاوند سے فقہ اور تعلیمی اعتبار سے فائق ہوں جبکہ میرا آدھا خاندان ان پڑھ ہے۔ کیا اس اعتبار سے میں اس کی امامت کرا سکتی ہوں؟ جواب: عورت مرد کی امام نہیں بن سکتی خواہ وہ اس کا خاوند ہو، بیٹا ہو یا باپ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً)(رواہ البخاری فی کتاب المغازی) ’’ وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی جس نے اپنا معاملہ کسی عورت کے سپرد کر دیا ہو۔‘‘ عورت اگر مرد سے زیادہ پڑھی لکھی ہو تو بھی وہ منصب امامت کی اہل نہیں۔ باقی رہا آپ
Flag Counter