Maktaba Wahhabi

95 - 358
(مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَقَدْ أَدْرَكَ الْعَصْرَ)(رواہ ابوداؤد) ’’ جس نے سورج غروب ہونے سے پہلے نماز عصر کی ایک رکعت بھی پا لی تو اس نے عصر کی نماز پا لی۔‘‘ اگر حائضہ عورت عصر کے وقت یا سورج غروب ہونے سے پہلے پاک ہو گئی اور سورج غروب ہونے یا طلوع ہونے میں ایک رکعت کی مقدار کا وقت باقی تھا تو پہلی صورت میں عصر اور دوسری صورت میں فجر کی نماز ادا کرے گی۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… طہارت کے بعد گدلا پن یا زردی معتبر نہیں سوال 21: میری عادت ماہواری چھ دن ہے، جبکہ اکثر مہینوں میں وہ سات دن ہے۔ میں پاک ہونے کے بعد غسل کر لیتی ہوں پھر اس کے ایک روز بعد میلا پن دیکھتی ہوں، چونکہ میں اس بارے میں شرعی حکم سے آگاہ نہیں ہوں، لہذا نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے کے بارے میں متردد رہتی ہوں، یہی حال روزے اور دیگر اعمال کا ہے، مجھے اس بارے میں کیا کرنا چاہیے؟ جواب: جب آپ ماہانہ عادت سے آگاہ ہیں تو ایام ماہواری میں نماز اور روزے کی ادائیگی سے رک جائیں۔ طہارت حاصل ہونے کے بعد نماز ادا کریں اور روزے رکھیں۔ اگر طہارت کے بعد زرد یا گدلا پن دیکھیں تو یہ حالت، نماز اور روزے سے مانع نہیں۔ پاک ہونے کی واضح علامت ہے، جس سے عورتیں بخوبی آگاہ ہیں اور اسے خالص سفیدی ہونا کہا جاتا ہے۔ یہ حالت ماہواری ختم ہونے اور آغاز طہر کی علامت ہے، جس کے بعد غسل کرنا اور نماز، روزہ اور تلاوت قرآن جیسی عبادات کا بجا لانا واجب ہو جاتا ہے۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… حائضہ عورت کے لیے مہندی کا استعمال جائز ہے سوال 22: میں نے سنا ہے کہ ماہواری کے دوران بالوں یا ہاتھوں پر مہندی لگانا ناجائز ہے؟ جواب: ماہواری کے دوران عورت کے لیے بالوں اور ہاتھوں پر مہندی لگانا جائز ہے۔ اس میں گناہ یا
Flag Counter