Maktaba Wahhabi

297 - 358
میں سورج گرہن سے ڈرتی ہوں سوال 1: میری مشکل یہ ہے کہ میں آسمان کی طرف دیکھنے سے ڈرتی ہوں۔ خاص طور پر رات کے وقت اور مطلع ابر آلود ہونے کی صورت میں زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے۔ اسی طرح مجھے سورج گرھن اور چاند گرھن سے بھی خوف آتا ہے۔ برائے کرم کوئی ایسی دعا بتائیں کہ جس کے پڑھنے سے باذن اللہ میرا یہ خوف جاتا رہے یا کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ اس پر عمل پیرا ہو کر اس خوف سے نجات حاصل کر سکوں۔ جواب: مجھے تو اس ڈر کا کوئی سبب معلوم نہیں ہوتا۔ زمین و آسماں، چاند و سورج وغیرہ یہ سب چیزیں اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی خدمت کے لیے وقف فرما رکھا ہے اور انہیں بنظر عبرت دیکھنے کا حکم دیا ہے۔ میری بہن! آپ بکثرت اسماء و صفات باری تعالیٰ کا ذکر کریں۔ تلاوت کلام پاک کریں۔ آیات قدرت اور خالق ارض و سماء کی صناعی کے عجائبات کے بارے میں تفکر و تدبر کریں اور بارگاہ الٰہی میں خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کریں اور اس سے مشکلات کا حل چاہیں۔ امید ہے اس طرح آپ کا یہ خوف جاتا رہے گا، اور ان شاءاللہ اس کے بدلے اطمینان و سکون میسر آئے گا۔ …شیخ ابن جبرین… میں نے دعاء کی مگر ابھی تک قبول نہیں ہوئی سوال 2: میں گزشتہ دس سال سے بھی زیادہ عرصہ سے یہ دعا کرتی رہی ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے نیک خاوند اور پھر نیک اولاد عطا فرمائے، لیکن اللہ تعالیٰ کی مرضی کہ ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا، اس کا فیصلہ تو اٹل ہے۔ دریں حالات میں نے کچھ عرصہ سے دعا کرنا چھوڑ دی ہے، اس لیے نہیں کہ میں بارگاہ باری تعالیٰ میں اپنی دعا کی قبولیت سے مایوس ہوں، بلکہ اس لیے کہ جب اس نے میری دعا کو قبول نہیں کیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ موضوع ہی میرے لیے غیر مفید ہے۔ اب میں نے دعا کرنا چھوڑ دی ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ بخوبی جانتا ہے کہ میرے لیے بہتر کیا ہے۔ یہ اس
Flag Counter