Maktaba Wahhabi

223 - 358
طلاق دی تو چونکہ اس نے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق طلاق نہیں دی اس لیے وہ مردود ہو گی۔ لہذا یہ طلاق جو اس عورت کو دی گئی تھی ہماری رائے میں غیر مؤثر ہے اور عورت ابھی تک خاوند کے عقد میں ہے۔ آدمی کو طلاق دیتے وقت اس کے طاہر ہونے کا علم تھا یا نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن اگر خاوند کو اس کے غیر طاہر ہونے کا علم تھا تو گناہ گار بھی ہو گا اور طلاق بھی واقع نہیں ہو گی، اور اگر اسے اس بات کا علم نہیں تھا تو وہ نہ گناہ گار ہو گا نہ طلاق نافذ ہو گی۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین…
Flag Counter