Maktaba Wahhabi

157 - 358
جواب: عمرہ میں طواف وداع کرنا واجب نہیں ہے، البتہ ایسا کرنا افضل و اولیٰ ہے۔ اگر کوئی شخص یہ طواف کئے بغیر واپس روانہ ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں حج کے موقعہ پر طواف وداع نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق واجب ہے۔ (لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرَ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ)(رواہ مسلم فی کتاب الحج باب 68 و ابوداؤد فی کتاب المناسک باب 48 و ابن ماجۃ فی کتاب المناسک باب 82) ’’ طواف وداع کئے بغیر کوئی شخص واپس نہ جائے۔‘‘ یہ خطاب حجاج کے لیے تھا۔ طواف وداع کے بعد تمام ضروریات زندگی کی خریداری کرنا جائز ہے، حتیٰ کہ مختصر مدت میں سامان تجارت بھی خرید سکتا ہے، اگر یہ عرصہ طویل ہو گیا ہو تو دوبارہ طواف کرے اور اگر عرف عام کے اعتبار سے عرصہ دراز نہیں ہوا تو دوبارہ طواف کرنا واجب نہیں ہو گا۔ …شیخ ابن اب باز…
Flag Counter