کو ارفع اور اعلیٰ تصور کرتے ہیں ، لیکن وہ مقام اﷲ تعالیٰ کے ہاں مقبول نہیں ہے تو وہ کوئی عزت اور عظمت کا مقام نہیں ہو گا اور نہی شان ہو گی بلکہ عین ممکن ہے کہ توہین کے زمرے میں آ جائے۔
آخری بات
مجھے سخت پریشانی ہوئی، جب میرے ایک محترم بھائی نے مجھے میرا مسلک پوچھا۔ میں نے ''اسلام'' بتایا تو انھوں نے اصرار کیا۔ میں نے کہا کہ میرا مسلک وہی ہے جس کا حکم اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے یعنی کتاب و سنت پر عمل کرنا، صحابہ کرام کا مسلک، ائمہ کرام کا مسلک، اولیاء کرام کا مسلک یعنی سلفی اہلِ حدیث ہوں تو وہ بلا تامل بولے، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بے ادب اور گستاخ؟
ان چند سطورکے لکھنے کا محرک بھی یہی وجہ ہے۔ میرے قابلِ احترام بھائیو! کیا یہ بے ادبی ہے؟ کیا یہ گستاخی ہے؟ ذرا ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیے کہ ایسے عقائد جن کا تقاضا اﷲ تعالیٰ ہم سے کرتا ہے کیا وہی درست نہیں ہیں ؟ ہاں یقینا وہی درست ہیں ۔ ہمارے عقائد (Doctrines) کا سرچشمہ، منبع، ماخذ، اور مصدر قرآن و سنت ہیں ، جو عقائد ان سے ماخوذ ہیں بلاشبہ وہی درست ہیں اور وہی اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہیں ۔
اﷲ تعالیٰ ہمیں ہر اس بات جو اﷲ تعالیٰ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی اور معصیت والی ہے سے محفوظ رکھے اور ہمارے عقائد کو اپنے احکام کے تابع کرے اور ہماری بشری لغزشوں کو معاف فرمائے۔ آمین۔
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّعَلٰي آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضَي.
|