Maktaba Wahhabi

62 - 343
سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی سلام اس پر کہ اسرار محبت جس نے سمجھائے سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے سلام اس پر کہ جس نے خون کے پیاسوں کو قبائیں دیں سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعایئں دیں سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہے سارے صحائف میں سلام اس پر کہ ہوا مجروح جو بازار طائف میں سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نا سونا تھا سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا سلام اس پر جو سچائی کی خاطر دکھ اٹھاتا تھا سلام اس پر کہ جو بھوکا رہ کر اوروں کو کھلاتاتھا سلام اس پر کہ جس کی سادگی درس بصیرت تھی سلام اس پر کہ جس کی ذات فخر آدمیت تھی سلام اس پر کہ جس نے جھولیاں بھر دیں فقیروں کی سلام اس پر کہ مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی
Flag Counter