٢۔ سچا مسلمان شیاطین اور جنات سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔۔ جیسا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہر بار اسے پکڑ لیتے اور وہ منتیں سماجتیں کر کے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے نجات حاصل کر لیتا۔
٣۔ آیۃ الکرسی کی یہ برکات ہیں کہ اگر بستر پر لیٹنے کے بعد اس کی تلاوت کی جائے تو اری رات ایک محافظ جہاں آیۃ الکرسی پڑھنے والے کی حفاظت کرتا ہے، وہاں ساری رات شیطان سے بھی محفوظ و مامون رہتا ہے۔
اے ہمارے رب! ہمیں قرآنِ حکیم کے فیوض و برکات سے کما حقہ فیض یاب فرمای۔ ہمارے لیے اسے آخرت میں سفارشی بنا دے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ اے ہمارے رب ہمیں قرآنِ حکیم کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کے بہتر اثرات کا حق دار بنا دے، جس طرح تو نے اپنے نیک بندوں پر اس کے اثرات کو مرتب فرمایا: اے ہمارے رب ہمیں قرآنِ حکیم کی برکت سے شیاطین جنّ و انس کی شرارتوں سے محفوظ و مامون فرما۔ اے ہمارے رب! ہماری خطاؤں اور بھول چوک کا ہم سے مؤاخذہ نہ فرمانا اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال، جس کے ہم متحمل نہیں ۔ ہم سے در گزر فرما اور ہمیں بخش دے کہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔ آمین۔
وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ.
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
|