Maktaba Wahhabi

68 - 400
النَّاسُ بِالنَّاسِ مَا دَامَ الحَیَاۃُ بِہِمْ وَالسَّعْدُ لا شَکَّ تَارَاتٌ وَہَبَّاتُ (جب تک زندگی ہے لوگ ایک دوسرے کے ضرورت مند ومحتاج ہیں، نیک بختی (بے نیازی)تو کبھی کبھی اور چند لمحے کے لیے ہی ہوا کرتی ہے) وَأَفْضَلُ النَّاسِ مَا بَیْنَ الوَرَی رَجُلٌ تُقْضَی عَلَی یَدِہِ لِلنَّاسِ حَاجَاتُ (لوگوں میں افضل آدمی وہ ہے جس کے ہاتھ پر بہت سارے لوگوں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں ) لا تَمْنَعَنَّ یَدَ المَعْرُوفِ عَنْ أَحَدٍ مَا دُمْتَ مُقْتَدِرًا فَالسَّعْدُ تَارَاتُ (جب تک تمھیں استطاعت ہے اپنا ہاتھ کسی کے ساتھ بھلائی کرنے سے مت روکو۔ کیونکہ یہ سعادت بھرا موقع کبھی کبھی ہی نصیب ہوتا ہے) وَاشْکُرْ فَضَائِلَ صُنْعِ اللّٰہِ إِذَ جُعِلَتْ إِلَیْکَ لا لَکَ عِنْدَ النَّاسِ حَاجَاتُ (اللہ تعالیٰ نے تمھیں جو یہ گراں قدر موقع دیا ہے اس پر اس کا شکر ادا کرو، کہ لوگوں کی ضروریات تم سے پوری ہوتی ہیں، تمھیں لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی نوبت نہیں آتی ہے) قَدْ مَاتَ قَوْمٌ وَمَا مَاتَتْ مَکَارِمُہُمْ وَعَاشَ قَوْمٌ وَہُمْ فِي النَّاسِ أَمْوَاتُ (کتنی ہی ایسی اقوام ہیں جو اس روئے زمین سے مٹ چکی ہیں مگر ان کے اخلاقِ کریمانہ کا ذکرِ خیر باقی ہے۔ جبکہ کتنی ہی اقوام زندہ رہتی ہیں مگر لوگوں میں ان کی حیثیت مردوں سے کچھ زیادہ نہیں )
Flag Counter