علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی سوانح حیات پر
لکھی ہوئی کتابیں
ویسے تو علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی سوانح حیات پر عربی زبان میں کافی کتابیں لکھی گئیں اور آیندہ بھی لکھی جاتی رہیں گی۔ میں یہاں ان کتابوں کا نام لکھ دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ البتہ ان کتابوں کے علاوہ بھی کتابیں لکھی گئی ہیں جو مجھے معلوم نہ ہو سکیں یا میں انھیں مکتبات سے خرید نہیں سکا۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کتابیں میری نظر میں نہیں آ سکیں ورنہ ان کا بھی نام یہاں شامل کر دیتا۔ لیکن افسوس ہے کہ اردو زبان میں آج تک کوئی کتاب علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی سوانح حیات پر کیوں نہیں لکھی گئی۔ ممکن ہے کہ میری اس کتاب کے بعد شاید کچھ لوگوں کے دل میں یہ جذبہ ابھرے اور علامہ ابن باز رحمہ اللہ کے احسانات چکانے کی کوشش کی جائے۔ (رضوان اللہ ریاضی)
٭ ابن باز فی قلوب محبیۃ، لمانع بن خرصان بن ناصر آل خرصان۔
٭ إمام العصر، سماحۃ الشیخ الإمام العلامۃ عبد العزیز بن عبد اللّٰہ بن باز رحمہ اللّٰہ ، للدکتور ناصر بن مسفر الزہرانی۔
٭ الإنجاز فی ترجمۃ الشیخ ابن باز لعبد الرحمن الرحمۃ۔
٭ ابن باز فی الدلم قاضیًا ومعلمًا لعبد الرحمن البراک۔
٭ أبحاث جامعۃ الملک خالد بأبہا لندو ۃ منہج الشیخ ابن باز فی العمل للإسلام شعبان عام ۱۴۲۱
|