Maktaba Wahhabi

330 - 400
بدعات اور خرافات کی ایسی اصلاح کی کہ اس کی اس دور میں مثال نہیں ملتی، وہ بدعات وخرافات کو کبھی برداشت نہیں کرتے تھے اور بلاخوف وخطر حق بات مدلل انداز میں بیان کردیاکرتے، چاہے ان کے ساتھ کتنی ہی نامی گرامی یا شان وشوکت والی شخصیت بیٹھی ہو اور وہ لوگ جو سنت کے خلاف کسی اور ڈگر پر چل پڑے ہیں شیخ ان کی اصلاح کے لیے بے چین رہا کرتے۔ ڈاکٹر احمد خلیل، وزارت دفاع، متحدہ عرب امارات: شیخ ابن باز ایک عبقری عالم دین اور متقی انسان تھے، اللہ نے ان پر علم ومعرفت کے خزانے کھول دیے تھے، وہ بجائے خود ایک سلفی مدرسے کی حیثیت رکھتے تھے، ان کے علم وعمل اور حق گوئی نے ایسے شاگرد پیدا کیے جنہو ں نے دنیا بھر میں حق وصداقت کی شمع روشن کی اور شیخ محترم سے دنیا کے مسلمانوں نے جو فیض اٹھایا اس کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر سعود الشریم، امام الحرم المکی: بے شک شیخ کی وفات امت اسلامیہ اور عربیہ کے لیے ایک بہت بڑا خسارہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اس دور کے امام اور بقیۃ السلف رحمہم اللہ کی یاد گار تھے، اور آپ کی موت سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے اس کو بھرنے میں دیر لگے گی۔ ٭٭٭
Flag Counter